20 مارچ 2019
تازہ ترین
 سال تک سمارٹ فون سے چھٹکارا اور لاکھ ڈالر انعام پائیں

سافٹ ڈرنک بنانے والی ایک مشہور کمپنی کی ذیلی کمپنی نے ایک عجیب و غریب مقابلے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت اگر آپ مسلسل 365 روز تک اپنا سمارٹ فون استعمال نہیں کرتے تو اس کے عوض انعام میں آپ ایک لاکھ ڈالر  سے زائد رقم حاصل کرسکیں گے۔ الیکٹرو لائٹ پانی بنانے والی کمپنی وٹامِن واٹر نے اپنے انعامی مقابلے میں شریک افراد سے کہا ہے کہ اگر وہ ایک سال تک سمارٹ فون کو ہاتھ نہ لگائیں تو اس پر ایک بڑے انعام کے حق دار ہوں گے۔ ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہونے کے بعد نہ صرف انہیں ذاتی بلکہ دوسرے افراد کا فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے لیے سخت قوانین کے ایک معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے لیکن اس سے قبل آپ کو ایک چھوٹا سا کام کرنا ہوگا۔ پہلے آپ کو #nophoneforayear اور #contest لکھے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹر یا انسٹا گرام اکائونٹ پر اپنی تصویر پوسٹ کرنی ہوگی۔ اس کے ساتھ آپ کو لکھنا ہوگا کہ آخر آپ اپنے فون سے چھٹکارا کیوں چاہتے ہیں۔ سب سے مناسب، معیاری اور مزاحیہ پوسٹ کو جج پرکھیں گے اور اسے مقابلے کےلیے بلائیں گے۔ اس کی آخری تاریخ 8 جنوری 2019ئ ہے جبکہ فاتحین کا اعلان 22 جنوری 2019ئ کو ہی کیا جائے گا۔ کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ خالی ذہن گھنٹوں سکرولنگ سے عاجز آچکے ہیں اور اس رویے کو چھوڑنے پر کمپنی انہیں 100,000 ڈالر کی خطیر رقم دے رہی ہے۔ اگرچہ تمام قواعد و ضوابط اور شرائط سامنے نہیں آئے تاہم اتنا ضرور بتایا گیا ہے کہ سال کے آخر میں تمام شرکا سے جو سوال پوچھے جائیں گے اس دوران جھوٹ بولنے والی مشین  بھی استعمال ہوگا۔ اگر کوئی ایک سال نہ گزار سکے تو چھ ماہ اسمارٹ فون کے بغیر گزارنے پر بھی حوصلہ افزائی کا انعام دیا جائے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟