17 نومبر 2018
تازہ ترین
 سالانہ2.1 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد

یورپی یونین کے ممالک کی ٹیکسٹائلز درآمدات کا سالانہ حجم 72.9 ارب ڈالر ہے جبکہ پاکستان یورپی ممالک کو سالانہ 2.1 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کرتا ہے جو یورپی ممالک کی مجموعی درآمدات کے صرف 2.88 فیصد کے برابر ہیں۔ پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئل فورم کے صدر میاں زاہد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سال 2016کے دوران یورپی ممالک کو کی جانے والی ملکی برآمدات 8.1 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ سال 2013 کے دوران 6.9 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔  گی ایس پی پلس کی سہولت کے بعد پاکستانی برآمدات میں اضافہ تو ہوا ہے لیکن یہ تعداد سے کہیں کم ہے۔  جی ایس پی پلس کی سہولت اور یورپی ممالک پر مشتمل ایک بڑی درآمدی منڈی  سے بھر پور استفادہ کیلئے ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی تیاری پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟