22 فروری 2019
تازہ ترین
سارہ کیلئے زیادہ پیسے کما رہا ہوں، کارتک

 بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے سٹار کارتک آریان نے کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پیسے کما رہے ہیں تاکہ سارہ علی خان کو ڈیٹ پر لے جاسکیں۔ بالی وڈ کے نوجوان اداکار کارتک آریان کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو مختصر عرصے میں ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچے جبکہ ان کا نام سارہ علی خان کے ساتھ جڑنے کے بعد دونوں کئی عرصے تک خبروں کی زینت بنے رہے اور سارہ کے بعد اب کارتک آریان نے بھی کافی ود کرن میں سارہ علی خان سے متعلق دلچسپ باتیں کیں۔ کارتک آریان سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ سارہ علی خان میں دلچسپی رکھتے ہیں ، تو انہوں نے جواب دیا کہ بالکل وہ تو سارہ کو ڈیٹ پر لے جانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پیسے کما کر سیف علی خان کی شرط پوری کرنے بھی کوشش کر رہے ہیں۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ سارہ علی خان اور جھانوی کپور میں کس کا مستقبل زیادہ روشن ہے تو کارتک نے سارہ علی خان کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ان کا ڈریسنگ کا انداز اور بات کرنے کا انداز سب ہی بہت اچھا ہے جبکہ وہ بہتر اداکارہ بھی ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟