سارہ خان کو نامناسب لباس پہننے پر تنقید کا سامنا

 بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ سارہ خان کو نامناسب اور مختصر لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جبکہ صارفین نے اداکارہ سے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ سارہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی ، جس میں وہ مختصر لباس میں نظر آرہی ہیں۔ تاہم سارہ خان کی یہ تصویر صارفین کو ایک آنکھ نہیں بھائی اور انہیں مختصر اور نامناسب لباس پہن کر تصویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ صارفین نے کہا ہے کہ سارہ خان مسلمان ہیں اور انہیں اپنے لباس کا انتخاب کافی سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔ ایک صارف نے کہا کہ شاید آپ بھول گئی ہیں کہ آپ ایک مسلم خاتون ہیں، آپ کو اپنا مذہب تبدیل کر لینا چاہئے کیونکہ اسلام میں اس طرح کے لباس کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے۔ دوسری جانب سارہ خان نے ان تمام صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا  کہ میں آپ سب کی عزت کرتی ہوں، آپ کی سوچ کی عزت کرتی ہوں، آپ جو کچھ محسوس کرتے ہیں اس سب کی عزت کرتی ہوں اور آپ سب کو بھی چاہئے کہ آپ ہماری عزت کریں۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟