16 نومبر 2018
 سارہ خان فوٹوگرافروں پر بھڑک اٹھیں  

بالی وڈ میں چھوٹے نواب کی بیٹی سارہ علی خان نے مندر کے باہر ان کی متعدد تصاویر لینے پر فوٹوگرافروں کو کھری کھری سنا دیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اپنے بھائی ابراہیم علی خان اور ماں امرتا سنگھ کے ساتھ پوجا کرنے اور غریب لوگوں میں سامان تقسیم کرنے گئیں، جہاں ان کا فوٹوگرافروں نے پیچھا نہ چھوڑا۔ سارہ علی خان نے جیسے ہی مندر کے باہر موجود لوگوں میں سامان تقسیم کرنا شروع کیا تو فوٹو گرافوں نے تصویریں لینا شروع کر دیں، جو انہیں ذرا پسند نہ آیا او  منع کیا۔ اداکارہ کی جانب سے بار بار منع کرنے کے باوجود فوٹو گرافر باز نہ آئے ، جس پر اداکارہ برہم ہوگئیں اور فوٹوگرافروں کو کھری کھری سنا دیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟