20 ستمبر 2018
تازہ ترین
سارہ افتخار مس انگلینڈ فائنل مقابلے میں حجاب پہننے والی پہلی خاتون

مس انگلینڈ مقابلے کے فائنل رائونڈ میں 20 سالہ سارہ افتخار حجاب پہننے والی پہلی مسلمان خاتون بن جائیں گی۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے بھی کچھ خواتین حجاب پہن کر مقابلے میں شریک ہوچکی ہیں، لیکن سارہ پہلی خاتون ہوں گی جو مس انگلینڈ کے فائنل میں حجاب پہنیں گی۔ مس انگلینڈ مقابلے کا فائنل  4 ستمبر کو نوٹنگم شائر کے کیلہم ہال میں منعقد ہوگا۔ اس مقابلے کی فاتح چین میں ہونے والے مس ورلڈ 2018 مقابلے میں حصہ لیں گی سارہ افتخار قانون کی طالبہ ہیں، جو اس سے قبل مس ہڈرس فیلڈ اور یارک شائر مس پاپولیریٹی رائونڈ جیت چکی ہیں۔ رواں برس جولائی میں سارا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں بیان نہیں کر سکتی کہ مس انگلینڈ 2018 کی فائنلسٹ کے طور پر اپنے نام کا اعلان سننا کتنا اچھا لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزن، نسل اور رنگ کی تمیز کے بغیر ہر کوئی اپنے مخصوص انداز میں خوبصورت ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟