17 نومبر 2018
سات زبانیں بولنے والی روس کی چار سالہ بچی

بیلا ڈیوائٹکنا نامی بچی کو جب روسی ٹی وی چینل کے ریئلٹی شو میں پیش کیا گیا تو اس نے بہت اعتماد کے ساتھ ایک کے بعد ایک زبانیں بولنا شروع کردیں۔ اس شو کا نام ’’غیرمعمولی لوگ‘‘ ہے جس میں ننھی بچی نے اپنی لسانی مہارت سے دنیا کو حیران کردیا۔بچی کی مادری زبان روسی ہے لیکن وہ انگریزی، عربی، چینی، ہسپانوی، فرانسیسی اور جرمن زبانیں تیزی سے بولتی ہے۔ شو کے دوران اس نے اسکول کی کتابوں سے کیے گئے سوالات کے جوابات اسی زبان میں ادا کیے۔ بیلا نے انگریزی زبان اپنی ماں سے سیکھی ہے اور بقیہ زبانوں کے لیے اساتذہ سے اکتساب کیا ہے۔ ماہرین اس کی یہ کیفیت دیکھ کر حیران ہیں۔زبانوں کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ اگرچہ ایسے واقعات بہت نایاب ہیں لیکن ماضی میں ایسے لوگ سامنے آتے رہے ہیں جن کا دماغ اوائل عمر میں ہی مختلف زبانیں سیکھتا رہتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟