21 ستمبر 2018
تازہ ترین
سائیکل ریس،12واں مرحلہ برطانیہ کے نام

ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ چیمپئن شپ کا بارہواں مرحلہ برطانوی سائیکلسٹ گرینٹ تھامس نے سب کو پیچھے چھوڑ کر اپنے نام کر لیا۔ ٹور ڈی فرانس سائیکلنگ چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، بارہویں سٹیج میں ماہر سائیکلسٹ نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ شرکا نے کامیابی کیلئے بھرپور محنت کی ۔برطانیہ کے گرینٹ تھامس نے ساتھی سائیکل سواروں کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ 5 گھنٹے، 18 منٹ اور سینتیس سیکنڈز میں طے کر کے ایونٹ کا بارہواں مرحلہ اپنے نام کر لیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟