26 ستمبر 2018
تازہ ترین
 سائنسی تحقیق  سے متعلق رہنما اصول جاری

  چین نے سائنسی تحقیق کے جائزہ نظام میں اصلاحات، باصلاحیت افراد اور اداروں کی جانچ کے لیے رہنما اصول جاری  کر دیئے ،سائنسی محققین کی مثبت تخلیقات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، ملک میں درجہ بندی جائزہ نظام کو فروغ دیا جائے گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل  کے مطابق  چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے عمومی دفتر اور ریاستی کونسل کے عمومی دفتر نے ملک میں سائنسی تحقیق کے جائزہ نظام میں اصلاحات، باصلاحیت افراد اور اداروں کی جانچ کے لیے رہنما اصول جاری  کر دیئے  ہیں ۔ مذکورہ دستاویز میں زور دیا گیا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے دوسرے اور تیسرے کل رکنی اجلاسوں کی روح کے مطابق چینی صدر شی جن پھنگ کے نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریے کی رہنمائی میں تخلیق کے ذریعے ترقی کو فروغ دینے کی حکمت عملی پر ثابت قدمی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔سائنسی محققین کی مثبت تخلیقات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔اس ضمن میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک غیرجانبدار،موثر اور شفاف جائزہ نظام قائم کیا جائے گا جبکہ ملک میں درجہ بندی جائزہ نظام کو فروغ دیا جائے گا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟