21 اکتوبر 2018
تازہ ترین
زینب کاقاتل جلد قانون کی پکڑمیں ہوگا،ترجمان پنجاب حکومت

پنجاب حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم جلد قانون کے شکنجے میں جکڑا جائے گا  ترجمان پنجاب حکومت احمد خان کا کہنا تھا کہ ننھی پری زینب کے ساتھ درندگی کے ملزم کا سراغ مل گیا ہے، فرانزک لیب سے کچھ رپورٹس آ گئی ہیں، قاتل جلد گرفت میں ہو گا۔ ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ابھی بہت سے کام کرنا باقی ہیں اور ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں، اس سلسلے میں ہمیں بڑوں میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہو گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟