25 جون 2019
تازہ ترین
زیرہ پیٹ کی چربی کم کرنے میں مفید

زیرہ پیٹ کی چربی کم کرنے میں مفید

زیرہ ایسا مصالحہ ہے جو ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے اور کھانوں کا ذائقہ دوبالا کرتا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ زیرہ کے پانی کا نہار منہ استعمال آپ کو توند کے مسئلے سے بہت کم عرصے میں نجات بھی دلا سکتا ہے؟ صرف 2 کھانے کے چمچ زیرے کو پانی میں رات بھر بھگوئے رکھیں اور صبح ابال کر زیرہ کو نکال کر وہ پانی پی لیں، اس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے، قبض سے نجات جبکہ نظام ہاضمہ سمیت متعدد فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں اور آپ صرف 15 دن میں اس مشروب کی مدد سے توند کی چربی کو گھلا سکتے ہیں۔ میٹابولزم اگر سست روی سے کام کرے تو جسمانی وزن میں کمی کی کوششیں ناکام ہوجاتی ہیں، میٹابولزم کی سست رفتار جسم کو شکر اور چربی کو استعمال کرنے کے قابل نہیں چھوڑتی جس کے نتیجے میں جسمانی وزن بڑھنے لگتا ہے۔ زیرہ پانی سے میٹابولک ریٹ بہتر ہوتا ہے جس سے اضافی چربی گھلانے میں مدد ملتی ہے۔ زیرہ سے بنے اس مشروب میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں اور یہ جسمانی وزن میں کمی کے لئے بہترین مشروب ثابت ہوتا ہے، ایک کھانے کے چمچ زیرہ میں 7 کیلوریز ہوتی ہیں اور جسم میں اسے جلانے کے لئے اضافی ورزش کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔ ایک تحقیق کے مطابق زیرہ اینٹی آکسائیڈنٹس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، اسی طرح وٹامن سی اور اے سے بھی بھرپور ہوتا ہے جبکہ کاپر سمیت دیگر منرلز بھی اس میں موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مصالحہ جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ آکسیجن ریڈیکلز کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔ صحت مند ہاضمہ اچھی صحت کی دلیل ہوتا ہے، زیرے کا پانی آنتوں کی حرکت کو بہتر کرتا ہے جبکہ نظام ہاضمہ بہتر ہونے سے میٹابولک ریٹ تیز ہوتا ہے اور نتیجہ جسمانی وزن میں کمی کی صورت میں نکلتا ہے۔ زیرہ پیٹ پھولنے کی شکایت بھی کم کرتا ہے۔ جسم میں ایل ڈی ایل یا نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے، جس کی وجہ شریانوں میں مواد کا جمع ہونا ہوتا ہے۔ زیرے کا پانی نہ صرف اس نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے بلکہ صحت مند کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟