19 جنوری 2019
تازہ ترین
زیروزیادہ آمدنی والی 10فلموں میں شامل

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم زیرو باکس آفس پر ناکامی کے باوجود دنیا بھر میں سب سے زیادہ آمدنی والی 10 فلموں میں شامل ہوگئی۔ جب ہیری میٹ سیجل کی ناکامی کے بعد بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو فلم زیرو سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں۔ کنگ خان نے اپنی فلم کی بھرپور انداز میں تشہیر بھی کی لیکن فلم تجزیہ نگاروں اورشائقین کے معیار پر پوری نہ اتر سکی اور ریلیز کے ایک ہفتے بعد بھی 100 کروڑ کلب میں داخل نہ ہوسکی اور ناکام ہوگئی۔ تاہم باکس آفس پر ناکامی کے باوجود  زیرو2018 کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ آمدنی والی 10 فلموں میں شامل ہوگئی۔ باکس آفس انڈیا کی رپورٹ کے مطابق زیرو بیرون ممالک اچھا بزنس کررہی ہے اور اب تک دنیا بھر سے 100 کروڑ 78لاکھ روپے کما چکی ہے۔ فلم سنجو دنیا بھر سے 5 سو کروڑ 78 لاکھ روپے کماکر 2018 کی سب سے زیادہ آمدنی والی فلم بن گئی ۔ دوسرے نمبر پر جس فلم نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کی وہ دپیکا پڈوکون کی فلم پدماوت ہے جس نے مجموعی طور پر 5 سو کروڑ 46 لاکھ کمائے۔ رنویر سنگھ کی فلم سمبا 3 سو کروڑ 10لاکھ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ چوتھے نمبر پر سلمان خان کی ریس3 تین سوکروڑ 6 لاکھ، پانچویں نمبر پر اکشے کمار اور رجنی کانت کی  ٹوپوائنٹ زیرو2 سوکروڑ 69 لاکھ، چھٹے نمبر پر فلم باغی2 دو سوکروڑ 49 لاکھ، ساتویں نمبر پر ٹھگ آف ہندوستان و سو کروڑ 47 لاکھ، آٹھویں نمبر پر بدھائی ہو دو سو کروڑ 15 لاکھ، نویں نمبر پر راضی100 کروڑ 92 لاکھ اور دسویں نمبر پر شاہ رخ خان کی فلم زیرو نے دنیا بھر سے مجموعی طور پر سو کروڑ 78 لاکھ کی کمائی کی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟