20 اگست 2019
تازہ ترین
زیتون کا تیل فالج کے مریضوں کیلئے بہترین

زیتون کا تیل فالج کے مریضوں کیلئے بہترین

ماہرین قلب زیتون کے تیل کو بہترین قرار دیتے ہیں،  اس کی کئی وجوہ میں ایک مزید اہم وجہ پروٹین  ہے جسے دافع فالج اور قلب دوست قرار دیا جاسکتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ٹورانٹو کے سینٹ مائیکل ہسپتال کے ماہرین نے کہا ہے کہ زیتون کے معیاری تیل میں ایسی سیرشدہ (سیچیوریٹڈ) چکنائیاں ہوتی ہے جو خون میں اپولی پو پروٹین اے فور (اے پی او اے فور) نامی ایک پروٹین کی مقدار بڑھاتی ہیں۔ جیسے جیسے یہ پروٹین بڑھتا ہے دل کے عارضے اور فالج کے خطرے میں کمی ہونے لگتی ہے۔ ماہرین کے نزدیک اس کی وجہ یہ ہے کہ اے پی او اے فور پروٹین خون کے لوتھڑے بننے سے روکتا ہے اور یوں خون کی روانی برقرار رہتی ہے ۔ علاوہ ازیں سینٹ مائیکل ہسپتال کے ماہرین نے کہا ہے کہ یہی پروٹین بدن کے اندر سوزش اور جلن کو کم کرتا ہے اور خون کے خلیات کو گچھوں کی صورت میں جمع ہونے سے بھی باز رکھتا ہے۔ پاکستان میں ہر سال لاکھوں افراد عارضہ قلب اور فالج کے شکار ہوتے ہیں اور اس ضمن میں ماہرین نے زیتون کا تیل استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے جو ان دونوں بیماریوں کو موثر انداز میں دور رکھتا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟