22 فروری 2019
تازہ ترین
زیادہ کیلے کھانا صحت کیلئے نقصان دہ

ماہرین صحت نے کہا ہے کہ کیلے کھانے سے بلڈ پریشر اور شوگر جیسے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے مگر زیادہ مقدار میں انہیں کھانے سے کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکہ میں ہونے والی تحقیق کے مطابق خلیے کے افعال کے لئے کیلے میں موجود پوٹاشیم، دل کی دھڑکن کو مستحکم رکھنے کے ساتھ لبلبے سے انسولین کے اخراج کو حرکت میں لاکر بلڈ شوگر اور بلڈ پریشرکو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جسم میں پوٹاشیم کی بہت کم یا زیادہ مقدار سے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے پیٹ میں درد، قے اور ہیضے جیسے مسائل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟