23 ستمبر 2018
 زیادہ سونا امراض قلب کا باعث

 امریکا کی ایک طبی تنظیم کی طرف سے کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ سونا امراض قلب اور دماغی امراض کا موجب بن سکتا ہے۔ یہ تحقیق کیلی یونیورسٹی کے امراض قلب کے پروفیسر ڈاکٹر چون شینگ کواک کی زیرن گرانی تیار کی گئی۔ تحقیق  کے مطابق روزانہ 10 گھنٹے نیند کرنے والے افراد میں 56 فیصد دماغ اور 49 فیصد امراض قلب کے خطرات پیدا ہوجاتے ہیں۔ یہ تحقیق طویل عرصے تک جاری رہی۔ 1970 سے 2017  تک تقریباً 30 لاکھ افراد کے سونے اور جاگنے کے معمولات کا مشاہدہ کیا گیا۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ نیند میں افراط قلب دماغ کے عوارض میں اضافے کی علامت ہے۔ ڈاکٹر کواک نے کہا کہ قلبی عوارض کے خطرات میں اضافے کے عوامل اور سانس رکنے کے درمیان گہرا ربط ہے، زیادہ دیر تک سوتے رہنے کے دوران ایسے عوامل زیادہ پائے جاتے ہیں۔ جامعہ کیلی، مانچسٹر، لیڈز اور ایسٹ انگلو یونیورسٹی نے ایسی 74 تحقیقات سے نتائج اخذ کئے۔ انہوں نے طویل دورانیے تک سونے والے افراد کی موت کے اسباب و عوامل کا جائزہ لیا تو پتا چلا کہ موت کے اسباب میں طویل نیند کا بھی گہرا دخل ہے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟