15 نومبر 2018
زونگ کا پاکستان میں مزید20 کروڑ ڈالر  سرمایہ کاری کا اعلان

 ملک میں کام کرنے والی سیلولر موبائل فون کمپنی زونگ نے پاکستان میں تھری جی اور فور جی نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے کے لیے مزید 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا ۔ سرمایہ کاری کا اعلان زونگ کے سی ای او لیو ڈیان فینگ نے گزشتہ روز زونگ کی سالانہ بزنس کانفرنس 2017 کے افتتاحی سیشن کے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس میں زونگ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ کانفرنس میں زونگ کی مستقبل کی منصوبہ بندی، اہداف، سرمایہ کاری اور توسیعی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض ڈائریکٹر کارپوریٹ افیئرز ماہم درد نے انجام دیئے۔ادھر تقریب کے اختتام پر زونگ کے ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے2016 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی دیئے گئے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟