25 ستمبر 2018
زندگی کے ہر فیز سے محبت ،کرینہ

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور  نے کہا ہے کہ فٹنس کا مقصد صحت مند زندگی اور متحرک ہونے پر توجہ دینا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی زندگی کے ہر فیز سے محبت ہے، میں ایک فٹ لڑکی ہوں اور ہمیشہ فٹنس کو اہمیت دیتی ہوں ، ایسا نہیں کہ میں نے اچانک ورک آئوٹ شروع کر دیا۔ کرینہ کپور نے کہا کہ فٹنس کا مقصد صحت مند زندگی اور بہت متحرک ہونے پر توجہ دینا ہے، مجھے ہمیشہ سے اس بات پر یقین رہا ہے کہ میں اپنی زندگیوں کے ہر فیز اور عمر میں خوبصورت لگتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سی کامیاب فلموں میں کام کیا جس پر مجھے فخر ہے جن میں سنگھم ، بجرنگی بھائی جان، کی اینڈ کا اور اڑتا پنجاب شامل ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟