21 نومبر 2018
تازہ ترین
زمبابوے،2 بسوں میں تصادم،47 افراد ہلاک

 زمبابوے میں 2 بسوں کے درمیان تصادم سے 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ دارالحکومت ہرارے اور مشرقی شہر روساپی کے درمیان شاہراہ پر پیش آیا ۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدش ہے۔ اسے زمبابوے کی تاریخ کا خوفناک ترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے اور بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے باعث روساپی کے سرد خانہ میں جگہ ختم ہوگئی ہے۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟