22 ستمبر 2018
زعیم قادری اور انکی اہلیہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

 ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر زعیم قادری نے اپنی اہلیہ سابق رکن صوبائی اسمبلی عظمیٰ قادری کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اعلان کچھ روز بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق زعیم قادری پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان اگلے چند روز میں کریں گے   اس طرح آزاد امیدوار سید عمران اور آصف رضا بیگ نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق ن لیگی رہنما زعیم قادری نے عام انتخابات سے قبل اعلان بغاوت کرتے ہوئے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پر الزامات عائد کئے تھے اور حمزہ شہباز کے ماتحت کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

 

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟