22 مارچ 2019
تازہ ترین
 زعفران شوگر کے مریضوں کیلئے فائدہ مند  

زعفران ایسی غیر معمولی اور پر اثر بوٹی ہے جس کا استعمال سیکڑوں انداز میں کیا جاتا ہے جس سے ہزاروں فوائد حاصل کئے جاتے ہیں، گرم اور خشک مزاج رکھنے والی اس بوٹی کا پودا پیاز سے مشابہت رکھتا ہے۔ زعفران  سردی کا بہترین اور شافی علاج ہے اس میں وٹامن اے، وٹامن سی، پوٹاشیم، میگنیشیم، فاسفورس، سلینیم اور زنک پایا جاتا ہے۔ زعفران پودے کے پھولوں سے حاصل کیا جاتا ہے یہ چھوٹی چھوٹی کونپل نما ریشے ہوتے ہیں جو بعدازاں خشک کر لیا جاتا ہے جس کے بعد زعفران تیار ہوجاتا ہے ۔ زعفران اپنے اندر سیکڑوں طبی فوائد رکھتا ہے ، سرسام کی شکایت میں اس کا استعمال انتہائی مفید و مجرب ہے،یہ پیشاب کی رکاوٹ کو دور کرتا ہے،جلن دور کرتا ہے۔ زعفران کی معمولی مقدار جو دو سے تین چاول کے دانوں کے برابر ہو اس کا استعمال وزن کم کرنے میں مددگار بنتا ہے، یاداشت کوبہتر بناتاہے،ذہنی تنائو اوردبائو، بھولنے کی بیماری کو دور کرتا ہے۔زعفران بھوک کی کمی کو دور اور ہاضمہ درست رکھتا ہے۔ زعفران کا استعمال شوگر کے مریضوں کیلئے بھی فائدہ مند ہے، مثانے اور جگر کو قوت بخشتا ہے، بوجھل طبیعت میں تقویت دیتا ہے، بلغم کے اخراج میں آسانی پیدا کرتا ہے۔ تشنج میں زعفران کا استعمال غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے اور تشنج کے نتیجہ میں متاثرہ کونہ صرف بیکٹیریا کے حملوں سے روکتا ہے بلکہ ان کے حملوں سے اعصاب کو پہنچنے والے نقصان کو ختم کرتا ہے اور گردن اور جبڑے کے پٹھوں کو تقویت دیتا ہے۔ آنکھوں کی جملہ تکالیف بشمول سرخی اور درد سے نجات کا باعث بنتا ہے۔ حیض میں رکاوٹ کو دور کرتا ہے، حاملہ خواتین کو زعفران کا استعمال زچگی میں آسانی پیدا کرتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟