13 نومبر 2018
تازہ ترین
 زعفرانی زردہ کھویا

 

سیلا چاول آدھا کلو اُبلے ہوئے

زردے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ

گھی ایک پاؤ

الائچی چھ عدد

چینی ایک پاؤ

بادام اور پستے دو کھانے کے چمچ

زعفران آدھا چائے کا چمچ

اشرفیاں دو کھانے کے چمچ

کھویا ایک پاؤ

کیوڑا آدھا چائے کا چمچ

کشمش دو کھانے کے چمچ

کوکونٹ دو کھانے کے چمچ 

 

ترکیب:

دیگچی میں چاول اُبالیں اور زردے کا رنگ ڈال دیں اور جب ایک کنی رہ جائے تو چھان لیں۔اب دوسرے پتیلے میں گھی گرم کرکے الائچیاں ڈال دیں۔الائچیوں سے خوشبو آنے لگے تو چینی اور آدھا کپ پانی ڈال دیں۔شیرہ تیار ہو جائے تو بادام، پستے، زعفران، اشرفیاں، کشمش، کوکونٹ، کھویا اور کیوڑا چاول میں ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے دم پر رکھ دیں۔مزے دار سپیشل زردہ تیار ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟