24 اپریل 2019
تازہ ترین
زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے

زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے

چین سے 2 ارب 20 کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارمیں بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک کوچین سے 15 ارب یوان موصول ہوگئے ہیں چین سے ملنی والے یوان کی مالیت 2.1 ارب ڈالر کے مساوی ہے، جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 17 ارب 58 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 25 مارچ کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 67 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 91 کروڑ ڈالر کے زخائر موجودہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟