زرمبادلہ کےذخائرمیں24کروڑڈالر سے زائد کمی

زرمبادلہ کےذخائرمیں24کروڑڈالر سے زائد کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 24کروڑ 10لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 7 ارب 4 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 54 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق تارکین وطن نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 10.71 ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کی ترسیلات گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی سے 10 فیصد زائد ہیں، دسمبر میں ترسیلات زر کا حجم ایک  ارب 69 کروڑ ڈالر رہا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟