25 ستمبر 2018
تازہ ترین
 زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کااضافہ

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 72 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اضافے سے 10 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہوکر 6 ارب 48 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟