15 نومبر 2018
تازہ ترین
زرداری کی پارٹی رہنمائوں کو دیگر جماعتوں سے رابطے کی ہدایت

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی رہنمائوں کو اپنے صدارتی امیدوار کو ووٹ دینے کے لئے تحریک انصاف سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔ زرداری ہائوس اسلام آباد میں آصف زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں صدارتی انتخاب اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کے صدارتی امیدوار بننے پر تشویش کا اظہار کیا ، جبکہ اجلاس میں شریک رہنمائوں نے موقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان تو پیپلز پارٹی کے موقف کے حامی اور وکیل تھے، وہ خود کس طرح امیدوار بن گئے۔ آصف زرداری نے اجلاس کے دوران کہا کہ اعتزاز احسن ہی پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار ہیں،  اس لئے ان کے لئے تحریک انصاف سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے۔ یاد رہے کہ 4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لئے اپوزیشن اتحاد مشترکہ صدارتی امیدوار لانے میں ناکام ہوگیا اور پیپلز پارٹی کی جانب سے اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹے رہنے کے بعد دیگر حزب اختلاف کی جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو نامزد کر دیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟