20 ستمبر 2018
تازہ ترین
 زرداری کسی سے بلیک میل نہیں ہو سکتے، شرجیل

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا  ہے کہ آصف علی زرداری کسی سے بھی بلیک میل نہیں ہو سکتے، پیپلز پارٹی کے رہنمائوں پر مقدمات نوازشریف کی مہربانی ہے، باتوں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا۔ نئے پاکستان میں کوی نئی چیز ہوگی تو پتا چلے گا نیا پاکستان ہے۔ کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی آصف رزداری کسی سے بھی بلیک میل نہیں ہوسکتے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں پرجو بھی مقدمات بنائے گئے ، وہ نوازشریف کی مہربانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ، ہر سیاسی جماعت کو اپنا امیدوار نامزد کرنے کا حق ہے۔  انہوں نے کہا  کہ عارف علوی پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار ہیں وہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کرے عمران خان نے جوق وم سے وعدے کئے  اسے پورا کریں، باتوں سے نیا پاکستان نہیں بنے گا۔ نئے پاکستان میں کوی نئی چیز ہوگی تو پتا چلے گان یا پاکستان ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟