10 جولائی 2020
تازہ ترین
 زارا شیخ کی شوبز میں واپسی

 زارا شیخ کی شوبز میں واپسی

پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ زارا شیخ طویل عرصے بعد ایک بار پھر فلموں میں نظر آئیں گی۔ 2000 میں فلم تیرے پیار میں کے ذریعے فلموں میں قدم رکھنے والی خوبرو اداکارہ زارا شیخ اپنی پہلی ہی فلم سے شائقین کے دلوں میں اترنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔ بعد ازاں زارا شیخ فلم چلو عشق لڑائیں اور  لاج سمیت متعدد فلموں میں نظر آئیں تاہم طویل عرصے سے زارا شیخ سکرین سے غائب ہیں اور اب ان کے مداحوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ زارا شیخ فلموں میں واپسی کررہی ہیں۔ اداکارہ زارا شیخ  عید الضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ہیر مان جا میں ایک گانے پر پرفارم کرتی نظر آئیں گی جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ زارا شیخ فلم میں مختصر کردار بھی ادا کریں گی تاہم اس حوالے سے حتمی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟