ریلوے کے کرایوں میں 19فیصد اضافہ

پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد تک اضافہ کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 7 دسمبر سے ہو گا۔نوٹیفکیشن کے بعد گرین لائن کا کراچی سے اسلام آباد تک کا کرایہ 540 روپے اضافے  سے 5880 روپے ہو گیا ہے۔

کراچی ایکسپریس، بزنس ایکسپریس، شالیمار اور شاہ حسین ایکسپریس کے کرایوں میں 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبر میل، عوام ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کے کرایوں میں 13 فیصد جب کہ تیزگام کی تمام کلاسوں کے کرائے میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پاکستان ایکسپریس کے کرایوں میں 19 فیصد اور سکھر ایکسپریس کی تمام کلاسوں کے کرائے میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر مہنگا ہوگیا ہے اس لیے ریلوے کے کرائے میں اضافہ کریں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟