21 اپریل 2021
تازہ ترین
  ریلوے سٹیشن پر روبوٹ خدمات کیلئے مامور

  ریلوے سٹیشن پر روبوٹ خدمات کیلئے مامور

جاپان کی بلدیاتی حکومت نے کہا ہے کہ زیر زمیں تعمیر کئے جانے والے ریلوے سٹیشن میں روبوٹ خدمات انجام دینگے۔ ٹوکیو بلدیہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی حکومت زیر زمین تیار کئے جانے والے 6 سٹیشنوں پر نومبر کے اواخر سے2 ماہ کیلئے روبوٹس کی خدمات حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ زیر زمین ریلوے سٹیشنوں پر مسافر عنقریب روبوٹس سے بھی مدد حاصل کر سکیں گے۔ مذکورہ روبوٹس مسافروں کو قریبی واش روم یا ٹرین سے باہر نکلنے کا بہترین راستہ استعمال کرنے کی تلاش جیسے معاملات میں معاونت کریں گے۔ دیگر روبوٹس سلامتی کی خدمات انجام دیں گے ۔ کئی روبوٹس سٹیشنوں پر گشت کریں گے اور مشتبہ چیزوں کا کھوج لگا کر تعینات انسانی عملے کو مطلع بھی کریں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟