26 ستمبر 2018
تازہ ترین
ریفریجریٹر کے بغیر سبزیاں اور پھل محفوظ کرنے کا طریقہ

 پھل اور سبزی زیادہ دیر تک محفوظ کرنا بے حد کٹھن کام ہے کیونکہ ان میں بیکٹریا جنم لے لیتے ہیں جس سے وہ گلنے سڑنے لگتے ہیں۔ ریفریجریٹ کرنے سے گلنے سڑنے کا عمل سست تو ہو سکتا ہے مگر اسے روکنا ناممکن ہے۔ کچھ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ وہ کیلے، امرود اور دیگر پھلوں اور سبزیوں کو تاد یر محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ دور جدید میں ٹیکنالوجی بے پناہ ترقی کر چکی ہے، تاہم حال ہی میں پھل اور سبزی ریفریجریٹر کے بغیر دیر تک تازہ رکھنے کا طریقہ ایجاد ہوگیا ۔ اب ایک امریکی کمپنی، اپیل(apeel) نے ایک ایسا طریقہ کار ایجاد کیا، جس میں اناج سے تیل نکالنے کے بعد ان کے سفوف کا محلول سبزیوں اور پھلوں پر لگانے سے ان کی نمی برقرار رہتی ہے اور ان میں بیکٹریا داخل نہیں ہونے دیتی۔ ایف ڈی اے کے مطابق یہ طریقہ کار مصنوعی طور پر اگائے جانے والی فصلوں، پھل اور اجناس کو زیادہ دیر تک محفوظ کرنے میں سود مند ثابت ہوگا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟