22 ستمبر 2018
تازہ ترین
ریاست کی رٹ قائم کرنے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کردار قابل تعریف ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی اور میری ٹائم سیکیورٹی کی پالیسی سمیت 25 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس کے آغاز میں وزیراعظم نواز شریف نے ریاست کی رٹ قائم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا جب کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد لاک ڈاؤن سے مؤثر طور پر نمٹنے پر پولیس اور ایف سی کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی رہنمائی میں اپنا فرض ادا کیا جب کہ پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟