21 اکتوبر 2018
تازہ ترین
ریاست کودرپیش چیلنجز سے آگاہ ہیں،وزیراعظم

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ریاست کودرپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہیں قومی مقاصد کے حصول کے لئے ریاست پر عز م ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیکیورٹی کورس کی گریجویشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت ، وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور مشیر قومی سلامتی نے بھی شرکت کی ۔ وزیر اعظم نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اہم کردار ادا کر رہی ہے شرکا درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نے قومی سلامتی کا تصور نکھارنے میں این ڈی یو کی خدمات کو سراہا اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسن نے وزیراعظم کا استقبال کیا  آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے کورس کی تکمیل پر شرکا کو مبارکباد دی، کورس کا مقصد جامع قومی سیکیورٹی کی تشکیل کیلیے شرکا کی صلاحیتیں بڑھانا تھا کورس میں مختلف سول ، عسکری اداروں کے افسروں نے حصہ لیا۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟