21 اپریل 2021
تازہ ترین
ریئل می 2 پرو سمارٹ فون لانچ

ریئل می 2 پرو سمارٹ فون لانچ

ریئل می برانڈ کی جانب سے ریئل می 2 سمارٹ فون کا نیا ماڈل ریئل می 2 پرو کے نام سے متعارف کرا دیا گیا ۔ سمارٹ فون میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 6.3 انچ فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے اور سنیپ ڈریگن 660 اوکٹا کور پروسیسر دیا گیا ۔ فون کو 4 جی بی ، 6 جی بی اور 8 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 128 جی بی سٹوریج کے آپشنز میں پیش کیا گیا ۔ سٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ سمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 16 میگا پگسل اور 2 میگا پگسل کے دو کیمرے دیئے گئے ہیں۔ ان میں فور کے ویڈیو ریکارڈنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پگسل کا ہے اور اس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیوٹی فیچرز دیئے گئے ہیں۔ سمارٹ فون کی بیٹری 3500 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔4سمارٹ فون کو گیارہ اکتوبر سے فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟