18 نومبر 2018
تازہ ترین
 رچرڈ ہیڈلی پھر کینسر کا شکار

نیوزی لینڈ کے سابق عظیم کرکٹر رچرڈ ہیڈلی پھر کینسر کا شکار ہوگئے۔ اس بار وہ جگر کے کینسر میں مبتلا ہوئے جس کی وجہ سے ایک بار پھر سرجری کے عمل سے گزرنا ہوگا، نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ابھی یہ کینسر اپنے بالکل ابتدائی سٹیج پر ہے۔ گزشتہ ماہ ہیڈلی کے آنت کے کینسر میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی تھی، جس پر انہوں نے سرجری کے ذریعے ٹیومر سے جان چھڑا لی تھی۔ این زیڈ سی نے کہا  ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق جگر کے کینسر کا آپریشن ہوسکتا ہے، حالیہ آپریشن سے صحتیاب ہونے کے بعد ہیڈلی کو ایک مرتبہ پھر کیموتھراپی کے عمل سے گزرنا ہوگا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟