21 نومبر 2018
تازہ ترین
روہت کی دپیکا ، رنویر کو شادی کی انوکھی مبارکباد

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ پر مشتمل بالی وڈ کا دلکش جوڑا رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہا ہے، جنہیں مبارکبادی پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے، ایسے میں فلمساز روہت شیٹھی نے اس جوڑے کو نہایت دلچسپ انداز میں شادی کی مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ روہت شیٹھی نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم سمبا کی شوٹنگ مکمل کی ہے، جس میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ کے اختتام کے بعد روہت شیٹھی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک جذباتی پوسٹ میں رنویر سنگھ کو چھوٹا بھائی قرار دیتے ہوئے انہیں دپیکا سے شادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے یہ لکھتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میرا  سمبا میری میناما سے شادی کرنے جارہا ہے۔ یہاں انہوں نے فلم سمبا میں رنویر کے کردار  سمبا اور فلم  چنائے ایکسپریس میں دپیکا کے کردار  میناما کا حوالہ دیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟