13 نومبر 2018
روہت شرما بھارتی ٹیم کے کپتان مقرر

 بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2018 کے لئے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا جس کا کپتان روہت شرما کو مقرر کیا گیا ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2018 میں کپتان ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی جگہ روہت شرما کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ۔ بی سی سی آئی نے ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے ایشیا کپ کے لئے بھارتی ٹیم کا اعلان کیا ،جس کے مطابق منیش پانڈے کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جبکہ راجستھان رائلز کے  خلیل احمد کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ، جو اپنے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کا ڈیبیو کریں گے۔ اس کے علاوہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل نہ کھیلنے والے کیدر جادھو کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ، جبکہ سریش رائنا ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ بی سی سی آئی کے مطابق بھارتی ٹیم کا 15 رکنی سکواڈ روہت شرما (کپتان)، شیکھر دھون (نائب کپتان)، کے ایل راہل، امباتی رائیوڈو، منیش پانڈے، کیدر جادھو، ایم ایس دھونی، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادیو، یوزویندرا چھاہل، بھونیشور کمار، جسپرت بومرا، شھردل ٹھاکر اور خلیل احمد پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ ایشیا کرکٹ کپ کا میلہ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں سجے گا جس میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کے فائنل سے پہلے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا 19 ستمبر کو ہو گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟