14 نومبر 2018
تازہ ترین
روپے کے مقابلے میں پائونڈ اور یورو مہنگا

جمعہ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم اپنی گزشتہ کاروباری روز کی قدروں پر مستحکم رہے تاہم برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 91 پیسے اور 46 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گزشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے پر برقرار رہا۔ اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے  اور قیمت خرید 26.37 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے  اور قیمت خرید 26.36 روپے پر مستحکم رہا۔ دریں اثنا یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پائونڈ قیمت فروخت 129.71 روپے سے بڑھ کر 130.62 روپے اور قیمت خرید 126.63 روپے سے بڑھ کر 127.52 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ یورو کی قیمت فروخت بھی 112.42 روپے سے بڑھ کر 112.87 روپے اور قیمت خرید 109.76 روپے سے بڑھ کر 110.19 روپے ہو گئی۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟