13 نومبر 2018
روپے کے مقابلے دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافہ

 اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر، یورو، پائونڈ، درہم اور ریال مہنگے ہو گئے۔ روپے کے مقابلے دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے اضافے سے 124 روپے 50 پیسے، یورو ڈیڑھ روپے اضافے سے 144 روپے 50 پیسے، پائونڈ کی قدر 1 روپے اضافے سے 164 روپے، درہم 40 پیسے کا اضافہ سے 33 روپے 90 پیسے اور ریال بھی 40 پیسے اضافے سے 32 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کے باعث ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ روپیہ کمزور جبکہ دیگر کرنسیوں کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟