روٹی جلانے پر شوہر کی بیوی کو طلاق

روٹی جلانے پر شوہر کی بیوی کو طلاق

بھارت میں شوہر نے بیوی کو روٹی جلانے پر طلاق دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش میں ایک خاتون نے پولیس میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کے شوہر نے غلطی سے روٹی جلانے پر اسے طلاق دے دی۔ 24 سالہ خاتون نے پولیس کو مزید بتایا کہ شوہر نے نہ صرف اسے تین مرتبہ طلاق دی بلکہ اسے زبردستی اپنے گھر سے باہر بھی نکال دیا۔ اے ایس پی بنسھراج یادیو نے بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کی شکایت پر شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کا کیس درج کر لیا گیا ۔ اے ایس پی یادیو نے مزید بتایا کہ خاتون کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی جبکہ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ طلاق سے کچھ روز قبل شوہر نے اسے سگریٹ سے بھی جلایا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟