13 نومبر 2018
رونالڈو نے29لاکھ 90ہزار ٹپ دیدی

پرتگیز فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے یونان کے ایک ہوٹل میں 17 ہزار 850 پائونڈ(تقریباً29 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے) ٹپ دیدی۔ کرسٹیانو رونالڈو اپنی فیملی کے ہمراہ یونان میں تفریح کی غرض سے آئے، جس ہوٹل میں ان کا قیام رہا وہاں پر انہوں نے اتنی بھاری ٹپ دی، ذرائع کے مطابق وہ اس ہوٹل کی سروس اور ملازمین کے رویے سے بہت خوش ہوئے۔ رونالڈو یووینٹس کلب کو جوائن کرنے سے قبل یہاں پر چھٹیاں منانے آئے، وہ نئی ڈیل کے تحت 5 لاکھ پائونڈ ہفتے کے حساب سے معاوضہ پائیں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟