21 نومبر 2018
تازہ ترین
رونالڈو اور سواریز کو ملنا مشکل مگر کھانا آسان

فٹبال لورز کیلئے سپر سٹار رونالڈو اور لوئس سواریز سے ملنا تو مشکل ہے لیکن آپ انہیں کھا ضرور سکتے ہیں۔ روس میں دونوں معروف پلیئرز کی پورٹریٹ والے پیزا متعارف کرا دیئے گئے۔ روس میں فٹبال ورلڈ کپ کا جنون عروج پر ہے، ایک ریسٹورنٹ نے رونالڈو اور لوئس سواریز کے مداحوں کی مشکل آسان کر دی۔ شائقین دونوں ورلڈ کلاس پلیئرز سے ملاقات نہیں کر سکتے تو کیا ہوا ان کی پورٹریٹ والے پیزا تو کھا سکتے ہیں۔ رونالڈو اورسواریز کی تصاویر والا پیزا بننے میں دو گھنٹے لگتے ہیں، طویل انتظار کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ اس کے ذائقے سے محظوظ ہو رہے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟