12 نومبر 2018
روس کا ڈونلڈ ٹرمپ سے خفیہ تعلقات کا انکشاف

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے کاؤنٹر انٹیلی جنس امور کے ماہر سابق جاسوس کی جانب سے ایف بی آئی کو بھیجے گئے خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماسکو گزشتہ 5 برسوں سے ڈونلڈ ٹرمپ کی مدد کر رہا ہے، انہیں تیار کر رہا ہے اور ان سے مسلسل رابطے میں ہے۔ سابق جاسوس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ روس کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات بڑھانے کا مقصد مغربی اتحاد میں پھوٹ ڈالنا اور اسے توڑنا ہے اور اس منصوبے کی توثیق روسی صدر ولادمیر پیوٹن بھی کر چکے ہیں۔مغربی جاسوس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی ساتھی ماسکو سے انٹیلی جنس معلومات کا باقاعدگی سے روابط کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔ خفیہ میمو میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کے خفیہ ادارے ڈونلڈ ٹرمپ کے ماسکو کے متعدد دوروں کے دوران سمجھوتا بھی کر چکے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو انہیں بلیک میل بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ روس کے خفیہ ادارے نے امریکی صدارت کے لئے ڈیمو کریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن سے متعلق ایک ڈوزیئر بھی تیار کیا ہے جس میں انہوں نے ہلیری کلنٹن کے متعدد دورہ ماسکو کے دوران ان کی خفیہ کال ریکارڈنگ کی تفصیلات موجود ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟