21 نومبر 2018
تازہ ترین
روس ٹیلر کا کام بیٹنگ، امپائرنگ نہیں،سرفراز

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ روس ٹیلر کا کام بیٹنگ ہے امپائرنگ نہیں۔ ابوظبی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ روس ٹیلر نے غیر مہذبانہ طرز عمل اختیار کیا، ان کا کام بیٹنگ ہے اسی پر توجہ دیتے تو بہتر ہوتا، میں نے امپائرز سے بھی یہی شکایت کی کہ ان کا رویہ سپورٹس مین سپرٹ کے خلاف ہے۔ قومی کپتان نے کہا کہ کسی بھی بولر کے ایکشن کا جائزہ لینا امپائر کا کام ہے، محمد حفیظ کے ایکشن کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، وہ کلیرنس پاچکے ہیں، روس ٹیلر نے بلاوجہ تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟