29 ستمبر 2020
تازہ ترین
روس نئی امریکی پابندیوں کا جواب دے گا، نائب وزیر خارجہ

روس نئی امریکی پابندیوں کا جواب دے گا، نائب وزیر خارجہ

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس مخالف نئی امریکی پابندیوں کا مناسب جواب دے گا۔امریکہ نے پیانگ یانگ کے ساتھ تجارت کی بنا پر روس اور چین کے16 اداروں اور شہریوں پر پابندی عائد کردی ہے۔جس پر روس کے نائب وزیر خارجہ نے  کہا ہے کہ  روس امریکی پابندیوں کی فہرست میں اضافے کا جواب دے گا۔انہوں  نے کہا کہ روس اور امریکہ کے تعلقات کو خراب کرنے کا رجحان باراک اوباما کے دور سے ہی شروع ہوگیا تھا جو اب بھی جاری ہے جبکہ روس ہمیشہ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کوشش کرتا رہا ہے۔سرگئی ریابکوف نے کہا کہ امریکہ نے اس حقیقت کو اب تک نہیں سمجھا ہے کہ روس پابندیوں کی زبان قبول نہیں کرتا اورایسے اقدامات مسائل کے حل میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟