14 نومبر 2018
تازہ ترین
روس ، طیارے میں آگ لگنے سے 18افراد زخمی

روس میں لینڈنگ کے دوران مسافر طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے 18 مسافر زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے شہر سوچی میں ماسکو سے آنے والے طیارے بوئنگ 737-800 کو حادثہ پیش آیا ، جس سے 18 مسافر زخمی ہو گئے۔ سوچی ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق یوتیئر ایئرلائن کی پرواز UT579  ماسکو سے 164 مسافروں اور عملے کے 6 افراد کو لے کر سوچی پہنچی تھی کہ لینڈنگ کے دوران اچانک طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔ پائلٹ کی حاضر دماغی اور ریسکیو عملے کی بروقت امدادی کارروائی کے سبب مسافروں کی جانیں محفوظ رہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی اکثریت جھلسنے کے باعث زخمی ہوئے، جبکہ کچھ کاربن مونو آکسائیئد گیس کا شکار ہو ئے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ایئرپورٹ کا ایک ملازم امدادی کام کے دوران دل کے دورے کے باعث ہلاک ہو گیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟