16 نومبر 2018
تازہ ترین
روسی ہتھیار خریدنے پر بھارتی پابندیاں ختم

امریکی سینیٹ نے ایک بار پھر بھارت نوازی کا ثبوت دیتے ہوئے روسی ہتھیار خریدنے پر بھارت کے خلاف عائد پابندیاں ختم کرنے کا دفاعی بل حتمی طور پر منظور کرلیا ہے۔ قبل ازیں یہ بل امریکی ایوان نمائندگان سے منظور کیا جاچکا تھا۔ بھارت پر پابندیاں ختم کرنے سے متعلق بل کی منظوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا کہ وہ سینیٹ میں حزب  اقتدار اور حزب اختلاف، دونوں کی جانب سے افہام و تفہیم کے ساتھ یہ بل منظورکرنے پر بے حد مسرور ہیں کیونکہ یہ بل امریکی اتحادیوں اور شراکت داروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان پالیسیوں کو ذمہ دارانہ طور پر نافذ کرتے ہوئے اپنی کارکردگی اوراحتساب کی روایت پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ،واضح رہے کہ امریکی دفاعی بل میں عسکریت پسندوں کے خلاف اپنے علاقے کا دفاع کرنے کےلیے افغان سیکیورٹی فورسز کی صلاحیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے حقانی نیٹ ورک کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب دفاعی بل میں دوستانہ ممالک کو سرحدی سیکیورٹی آپریشن  کیلئے دی جانے والی رقم کی شرائط بھی موجود ہیں، اس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا مسلح فورسز کی صلاحیت کو بڑھانے اور ان کی حمایت کیلئے پاکستان کو سیکیورٹی رقم فراہم کرسکتا ہے تاکہ وہ سیکیورٹی میں اضافہ کرسکے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟