26 اپریل 2019
تازہ ترین
روسی کمپنی اورپاکستان میں10ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ

روسی کمپنی اورپاکستان میں10ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ

روسی کمپنی پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ وزیر پیٹرولیم کے مطابق معاہدے کے تحت روس پاکستان کو یومیہ 1 ارب کیوبک فٹ گیس بھی فراہم کرے گا۔ روسی وفد نے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور روس کے مابین تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار سے متعلق بیشتر امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پر روسی کمپنی اور انٹر سٹیٹ گیس سسٹم پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ روسی کمپنی پاکستان میں تیل، گیس کی تلاش اور پیداوار کے شعبے میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ روسی کمپنی گیس کی زیر زمین سٹوریج سے متعلق سہولیات کی فراہمی میں بھی دلچسپی رکھتی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ روس کی پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی خوش آئند ہے۔  وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہےکہ پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کے لیے روسی کمپنی سے معاہدہ ہوگیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ روسی کمپنی پاکستان میں 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرےگی، انٹراسٹیٹ گیس سسٹم اور گازپروم کمپنی میں معاہدہ ہوگیا۔ غلام سرور خان نے بتایا کہ روسی کمپنی پاکستان میں تیل وگیس کے شعبےمیں سرمایہ کاری کرے گی، یہ معاہدہ پاکستان روس باہمی تعاون کی روشن مثال ہے معاہدے کے تحت روس پاکستان کو روزانہ 500 ملین سے 1 ارب کیوبک فٹ گیس فراہم کرے گا جو سمندری راستے سے پاکستان پہنچائی جائے گی جبکہ پائپ لائن کی تعمیر آئندہ 3 سے 4 سال کے دوران مکمل کر لی جائے گی


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟