20 مارچ 2019
تازہ ترین
 روزانہ 12 گھنٹے پانی میں رہنے والی خاتون

 بھارت میں 65 سالہ ایک انوکھی خاتون بلا ناغہ طلوع آفتاب سے رات کی تاریکی پھیل جانے تک سارا وقت گھر کے نزدیک واقع جھیل میں گزارتی ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بنگال کے ایک مغربی گائوں کی رہائشی ضعیف خاتون عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہیں جس کے علاج کے لئے وہ روزانہ 12 سے 14 گھنٹے گردن تک جھیل میں ڈوبی رہتی ہیں۔ گزشتہ 20 برس سے یہ خاتون طلوع آفتاب کے وقت جھیل میں جا کر اس طرح بیٹھ جاتی ہیں کہ صرف گردن پانی کی سطح  سے باہر ہوتی ہے اور اسی حالت میں رات گئے تک بیٹھی رہتی ہیں۔ خاتون کو پیچیدہ قسم کی جلدی بیماری ہے جس کے باعث ان کا جسم سوزش کا شکار ہے اور جسم میں جگہ جگہ زخم لگ گئے ہیں جن میں شدید درد بھی ہوتا ہے اور اسی کے علاج کی غرض سے وہ روزانہ جھیل کا رخ کرتی ہیں۔ خاتون نہایت پسماندہ گائوں کی رہائشی ہیں جہاں صحت کی سہولیات ناپید ہیں اور وہ شہر جا کر اپنا علاج کرانے کے اخراجات نہیں اٹھا سکتیں۔ گائوں کے ایک پجاری نے انہیں روزانہ جھیل میں بیٹھے رہنے کا مشورہ دیا تھا جس سے انہیں افاقہ ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟