17 نومبر 2018
تازہ ترین
روزانہ ورزش کرنا دل کی صحت کیلئے مفید

روزانہ کچھ دیر کی ورزش دل کی صحت کو بہتر بنا نے کیلئے کافی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونیوالی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ہارورڈ میڈیکل سکول کی تحقیق میں بتایاگیا کہ روزانہ کچھ دیر کی جسمانی سرگرمیاں خلیات کو دوبارہ بننے میں مدد دیتی ہیں،  جس سے جسمانی ورم اور ان مسائل سے لڑنے میں مدد ملتی ہے، جو امراض قلب کا باعث بنتے ہیں۔ اس تحقیق کے دوران چوہوں پر تجربات کرنے کے بعد یہ نتائج مرتب کئے گئے کہ کچھ دیر کی ورزش ہارٹ اٹیک کے مریضوں کی بحالی نو کے ساتھ عام لوگوں کو عمر بڑھنے سے امراض قلب کے خطرے سے بچاتی ہے۔ محققین نے کہا کہ عمر بڑھنے سے دل کے خلیات میں کمی آنے کا امکان ہوتا ہے اور صحتمند دل کیلئے نئے ہارٹ مسل سیلز بنانے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نتائج سے عندیہ ملتاہے کہ ورزش توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟