17 نومبر 2018
تازہ ترین
روزانہ انڈا کھانے سے امراض قلب میں کمی

انڈوں کو پروٹینز، وٹامنز اور ضروری فیٹی ایسڈزکا منبع سمجھا جاتا ہے۔  تاہم انہیں روزانہ کھانا مبینہ طور پر آپ کی صحت کیلئے قلیل مدت کیلئے نہیں بلکہ دیرپا فائدہ مند ہے۔ حالیہ تحقیق کے مطابق روزانہ ایک انڈہ کھانے سے مستقبل میں آپ میں پیدا ہونے والے امراض قلب کے امکانات زبردست حد تک کم ہوجاتے ہیں۔ چین اور برطانیہ کے محققین کی ٹیم نے انڈوں کی کھپت اور دل سے متعلقہ بیماریوں میں تعلق دیکھنے کا فیصلہ کیا۔ تحقیقی گروپ نے چین کے30سے 79برس کی عمر کے درمیان چار لاکھ افراد کا معائنہ کیا۔ اس تحقیق کیلئے چنے گئے 416213شرکا کو پہلے کبھی کینسر، قلبی امراض یا ذیابیطس نہیں ہوئی تھی۔ تمام افراد سے تحقیق میں یہ پوچھا گیا کہ  وہ کس حساب سے انڈے کھاتے ہیں۔ انہیں معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو روزانہ  انڈہ کھاتے تھان میں 26فیصد تک ہیموریج سٹروک(جس میں دماغ کے اندر اطراف میں خون بہنے لگتا ہے) کے خطرات کم ہوگئے۔ انڈے کھانے والے افراد میں 18فیصد تک امراض قلب سے اموات ہونے خطرات بھی کم ہوگئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟